بھارتی تاجر مکیش امبانی کی کمپنی کی سیل پاکستان کے بجٹ سے دوگنا سے بھی زیادہ

Mukesh ambani
14مئی2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( ممبئی ) طویل عرصے تک ایشیا  کے سب سے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے پاس رکھنے والے بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس گروپ نے اپریل 2021 سے مارچ 2022 کے دوران  104 ارب 60 کروڑ ڈالر کی سیل کی ہے۔

ریلائنس گروپ بھارت کی پہلی کمپنی بن گئی ہے جس نے ایک سال کے عرصے میں 100 ارب ڈالر سے زائد کا  سالانہ ریونیو  اکٹھا کیا ہے۔ یہ پاکستان کے قومی بجٹ سے دوگنا سے بھی زیادہ ہے، پاکستان کا بجٹ 45 ارب ڈالر کے قریب ہوتا ہے۔

فوربز میگزین کی جانب سے دنیا کی دو ہزار بڑی کمپنیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں مکیش امبانی کا گروپ دو درجے ترقی کرکے 53 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ریونیو کے اعتبار  سے انڈیا کی سب سے بڑی کمپنی بھی بن گئی ہے۔

فوربز کے مطابق مکیش امبانی 90 ارب 70 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے دسویں امیر ترین شخص ہیں ۔ وہ طویل عرصے تک نہ صرف بھارت بلکہ پورے ایشیا کے امیر ترین  شخص کے اعزاز پر قابض رہے لیکن اب یہ جگہ انڈیا ہی کے گوتم اڈانی نے حاصل کرلی ہے۔ اڈانی گروپ کے سربراہ 103 ارب ڈالر سے زائد اثاثوں کے ساتھ بھارت کے پہلے اور دنیا کے چھٹے امیر ترین شخص ہیں

Facebook Comments