افغانستان میں غذائی قلت بہت بڑے بحران میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ اقوام متحدہ

Food Crisis in Afghanistan
02ستمبر2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (کابل) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بچوں کو کھانے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ افغانستان میں غذائی بحران سے متعلق اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے غذائی بحران کی وجہ بھی بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، انسانیت کے تناظر میں افغانستان میں زمینی صورتحال انتہائی خراب ہے اور ملک میں موجود آدھے سے زیادہ بچوں کو پہلے ہی کھانے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ افغانستان سے انخلا ہماری بہت بڑی کامیابی ہے۔ جو بائیڈن

افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کے معاون برائے انسانی حقوق رمیز الاکبارو کا کہنا تھا کہ افغانستان کیلئے عالمی امداد پہلے ہی بند کی جا چکی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف حکومتی اداروں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ سرکاری ملازمین بھی تنخواہوں سے محروم ہیں۔

Facebook Comments