اللہ سے ڈرنے میں کامیابی ہے ، تقویٰ اختیار کرنے والے اللہ کے قریب ہوتے ہیں : خطبہ حج

Khutba e hajj
08جولائی2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( مکہ مکرمہ ) سعودی عرب میں حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے عازمین میدان عرفات میں موجود ہیں جہاں روح پرور خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ محمد بن الکریم العیسیٰ نے کہا کہ اللہ ہی اکیلامعبودہے،اسی کی عبادت کریں، مسلمانوں اللہ تعالیٰ سے ڈرو،اللہ ڈرنے والوں کےساتھ ہے، اللہ تعالیٰ سے ڈرنے میں ہی کامیابی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ محمد بن الکریم نے خطہ حج دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی مصیبت اللہ تعالیٰ کے سواکوئی دورنہیں کرسکتا، اللہ تعالیٰ نے رسولوں کوبھیجاتاکہ وہ تمہیں دین کی تعلیم دے سکیں، سب سے بڑی نعمت توحیدکی ہے، تقویٰ اختیارکرنےوالااللہ تعالیٰ کے قریب ہوتاہے، آخرت میں کامیابی بھی صرف اللہ کوایک ماننے پرملے گی،تقویٰ اختیار کرنے والا اللہ کا قرب حاصل کرتا ہے ، نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ قیامت کے دن میرے ساتھ وہ ہو گا جس کا اخلاق اچھا ہو گا ،نیکی کرنے میں ہمیشہ جلدی کرو،مسلمانوں روزے رکھو ، نماز پڑھو اور زکوة ادا کرو،اللہ نے فرمایاا متقی کیلئے جنت کی خوشخبری ہے ،سارے انسان آدم کی اولاد ہیں اور آدم علیہ سلام مٹی سے بنے ہیں۔

وہ تمام عبادات کی جائیں جن کاحکم اللہ نے اپنے نبی کے ذریعے دیا،حج ویسے اداکرناجیسے اللہ کے رسول ﷺ نے اداکیا، انسانیت کی قدرکرنامسلمانوں پرلازم ہے ، اللہ تمام حاجیوں کی عبادات کو قبول فرمائے ۔اللہ تعالیٰ نےفرمایالوگوں کومعاف کردیاکرو, خیرکےکام میں مسلمان ایک دوسرےکیساتھ تعاون کریں، اےاللہ مسلمانوں کےدلوں کوجوڑدے، اسلامی اقدار کاتقاضہ ہےکہ جوچیزنفرت پیداکرےاس سےدورہوجاؤ.

Facebook Comments