آزادی کے متوالے کشمیریوں نے بھارتی فوج کا کرفیو توڑ دیا! ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

10اگست2019
(فوٹو : سوشل میڈیا)

ویب ڈیسک: (سری نگر) بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں اپنی تمام تر طاقت اور ظلم ڈھانے کے باوجود کرفیو کو قائم رکھنے میں ناکام ہو گئی، ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں نے سری نگر کی سڑکوں پر مارچ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیری نوجوان قابض بھارتی افواج کی گولیوں کی بوچھار کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مودی سرکار کے کرفیوکو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے۔ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنے کے خلاف ہزاروں افراد نے سری نگر کی سڑکوں پر مارچ کیا اور بھارتی تسلط کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ فیس بک بھی کشمیریوں کی آواز بند کرنے کا پروپیگنڈا کرنے لگا

مظاہرین کا کہنا ہے کہ نہ کشمیریوں نے کبھی بھارت سے الحاق کا فیصلہ قبول کیا ہےاور نہ ہی کبھی بھارتی آئین کو تسلیم کریں گے۔ مظاہرین پاکستانی پرچم بھی لہراتے رہے، جو ’ہے حق ہمارا آزادی‘ ، ’بھارت واپس جاؤ‘ کے فلک شگاف نعرے بھی لگا رہے تھے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ معصوم کشمیریوں کے قاتل بھارتی فوجی خود کشیاں کرنے لگے

دوسری جانب کشمیر میں احتجاج کو روکنے کیلئے قابض بھارتی افواج نے ایک بار پھر پیلٹ گن کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ اسپتالوں میں زیرِ علاج پیلٹ گنوں کے زخمیوں کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے، چھرے لگنے سے نابینا ہونے والوں میں کم سن بچے بھی شامل ہیں۔

Facebook Comments