ٹرمپ کا شکست تسلیم نہ کرنا شرمناک ہے، نومنتخب صدر جوبائیڈن

12نومبر2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (واشنگٹن) امریکی کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے شکست تسلیم نہ کرنے کو شرمناک قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن نے ٹرمپ کے شکست تسلیم نہ کرنے اور اقتدار کی ہموار منتقلی سے انکار کے بیان کو مسترد کر دیا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ یہ بات تسلیم کرنے کو تیار نہیں کہ ہم جیت گئے ہیں اور وہ ہار چکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا انکار شرم ناک ہے لیکن اقتدار کی منتقلی کو کوئی نہیں روک سکتا اور تاریخ میں انہیں اچھی نظر سے نہیں دیکھا جائیگا، ٹرمپ بطور صدر اپنے پیچھے جو وراثت چھوڑ رہے ہیں وہ اچھی نہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بہن نے انہیں کہیں کا نہ چھوڑا

نومنتخب صدر نے کہا کہ ٹرمپ کے تعاون کے بغیر اقتدار کی منتقلی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور اور اسے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔ جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پیغام بھی دیا کہ صدر صاحب ہم آپ سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ جوبائیڈن نے عالمی رہنماؤں کو بھی پیغام دیا کہ گیم میں واپس جا رہے ہیں، امریکا واپس آگیا ہے اور تنہا نہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: اگلے دو ہفتے امریکیوں کیلئے مزید دردناک ہوں گے! امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واضح رہے کہ امریکا میں الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان 14 دسمبر کو ہو گا اور صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کی ہے کہ وہ ووٹوں کی گنتی کے اختتام پر جیت جائیں گے۔

Facebook Comments