داعش کے سربراہ نے سابق صدر صدام حسین کے ایک فوجی افسر کو اپنا جانشین مقرر کر دیا

ISIS chief Abu Bakr al-Baghdadi appoints a military officer of former president Saddam Hussein as his successor!
23اگست2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (بغداد) عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے عراق کے سابق آمر صدر صدام حسین کے ایک سابق فوجی افسر کو اپنا جانشین مقرر کر دیا ہے۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی نے اپنا جانشین عراق کے سابق صدر صدام حسین کے ایک سابق فوجی افسر کو مقرر کیا ہے، یعنی آئندہ داعش کی قیادت صدام حسین کے ایک سابق فوجی افسر کے ہاتھوں میں ہو گی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ افغانستان میں داعش کا وجود ہمارے لئے نقصان دہ ہے۔ سیکریٹری خارجہ

Facebook Comments