بھارتی سیاح کی پندرہ سالہ افغان لڑکی سے زیادتی

Girl Got Raped
03جنوری2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک:(کابل) افغانستان میں بھارتی سیاح نے پندرہ سالہ افغان لڑکی سے زیادتی کر ڈالی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں کمسن بچی سے جنسی زیادتی کےگھناؤنے فعل میں بھارتی گروہ ملوث نکلا، سیاح کے روپ میں آئے بھارتی شہری نے کابل میں پندرہ سالہ افغان لڑکی سے جنسی زیادتی کی، بھارتی شہری کی شناخت دیپ ڈیسائے کے نام سے کی گئی ہے، جس نے 28 دسمبر 2020ء کو مکروہ جرم کیا۔ افغان پولیس کے مطابق زیادتی کے بعد دیپ ڈیسائے نے افغان لڑکی کو دھمکایا اور کسی سے بھی واقعے کا تذکرہ نہ کرنے کا کہا، متاثرہ لڑکی اس قدر ڈر چکی تھی کہ اس نے اپنے خاندان کو بھی نہ بتایا، بعد ازاں بھارتی سیاح نے زیادتی کی ویڈیو سماجی ویب سائٹ پر شیئر کر دی جو وائرل ہو گئی۔

سنگین واقعے پر افغان پولیس نے مقدمہ درج کیا اور چار تھانوں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی، جسے بھارتی شہری کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا، افغان پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا، بعدازاں افغان پولیس سپرنٹنڈنٹ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی سیاح دیپ ڈیسائے کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے میں ملوث افراد تمام بالغ ہیں جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

افغان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیو کی آن لائن تشہیر روکنے کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ افغان بچی کیساتھ زیادتی میں بھارتی ملوث پایا گیا ہو، اس سے قبل بھارتی دفاعی اتاشی نے بھی افغان لڑکی سے جنسی زیادتی کی تھی، بھارتی سفارتخانےمیں متعین بریگیڈیئر ایس کے نارائن کو بعد ازاں ملک بدر کیا گیا تھا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ بھارت: قرنطینہ میں کورونا مریض کی ساتھی مریضہ کیساتھ زیادتی

افغان میڈیا نے اس واقعے کا پس منظر بیان کرتے ہوئے بتایا کہ افغان لڑکی نے تعلیمی وظیفے کیلئے بھارت کے سفارتخانے میں درخواست دی تھی، جہاں بھارتی دفاعی اتاشی نے لڑکی کو سفارتخانہ میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان حکومت نے بھارتی دفاعی اتاشی کو ملک بدر کیا مگر اس کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہ کی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ بھارت میں تین سال کی بچی کے ساتھ زیادتی! شادی کی تقریب میں کہرام مچ گیا

واضح رہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں بھی خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا رہی ہیں، بھارتی فوج، اقوام متحدہ امن مشنز میں بھی جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوث ہے، غیر ملکی خواتین سیاحوں کیلئے ہندوستان جہنم بن چکا ہے، کئی غیرملکی خواتین، بھارتی شہریوں کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بن چکی ہیں، عالمی سطح پر جنسی زیادتی کے واقعات میں ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی سرفہرست ہے۔

Facebook Comments