بھارت کے ساتھ تاریخی تعلقات مضبوط کرنے میں پیارے دوست مودی کا بڑا ہاتھ ہے، ولی عہد ابو ظہبی

Modi in UAE
25اگست2019

ویب ڈیسک: (ابو ظہبی) عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید نے سب سے بڑا سویلین ایوارڈ ’ زاید میڈل‘ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پہنایا۔ یہ ایوارڈ متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام سے منسوب ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو یہ ایوارڈ ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا جس کا رواں برس اپریل میں اعلان کرتے ہوئے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ تاریخی اور اسٹریٹیجک تعلقات قائم ہیں جسے مزید مضبوط کرنے میں پیارے دوست مودی کا بڑا ہاتھ ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: ابو ظہبی میں واقع متحدہ عرب امارات کا صدارتی محل عوام کیلئے کھول دیا گیا

متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ ’آرڈر آف زاید‘ برطانیہ کے ملکہ ایلزبتھ ، روسی صدر پوتن اور چین کے صدر سمیت کئی عالمی رہنماؤں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر پہنچے ہیں جہاں ان کا ولی عہد محمد بن زاید نے پُرتپاک استقبال کیا، مودی کے دورہ یو اے ای میں دونوں ملک کے درمیان کئی تجارتی معاہدے طے پائیں گے۔

Facebook Comments