بھارتی فوجی پاکستانی حدود میں آ گرا! بھارتی خبر رساں ادارے کا دعویٰ

Indian soldier deployed in snow
13جنوری2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (جموں و کشمیر) جموں و کشمیر میں سرحد پر تعینات بھارتی فوجی برف میں پھسل کر پاکستان میں آ گرا۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ بھارتی خبر رساں ادارے ایشین نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کا حوالدار راجیندرا سنگھ دوران ڈیوٹی برفباری میں پھسل گیا اور پاکستانی حدود میں جا پہنچا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی افسر کی خود کشی

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی اہلکار کے اہلخانہ کو اس کی گمشدگی کی اطلاع چند روز قبل اس کی یونٹ نے دی۔ تاہم بعد میں بھارتی فوج نے اہلخانہ کو بتایا کہ راجیندرا سنگھ کشمیر میں پاک بھارت سرحد پر حادثاتی طور پر برف میں پھسل پاکستانی سرحد میں جا پہنچا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ بھارتی دہشتگرد فوج مقبوضہ وادی میں رشوت خور بھی بن گئی

بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اہلکار کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے اور اس کی واپسی کے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔

Facebook Comments