اٹلی میں کورونا وائرس نے ایک ہی دن میں 700 سے زائد زندگیاں نگل لیں

In Italy the Coronavirus swallowed more than 700 lives in a single day
22مارچ2020
(فوٹو سوشل میڈیا)

ویب ڈیسک: (روم) یورپی ملک اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 793 افراد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4825 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی ہلاکتیں ایک دن میں دنیا کے کسی بھی ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ حالیہ ہلاکتوں میں سے 60 فیصد سے زائد شمالی ریجن کے علاقے لامبارڈے میں ہوئی ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: کورونا وائرس: اٹلی میں اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں، عوام گھروں میں محصور

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6557 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 53578 ہو گئی۔ اٹلی میں 42681 افراد ابھی زیر علاج ہیں جبکہ 6 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: نوجوان نے لگاتار 10 گھنٹے دوڑ کا ریکارڈ بنا ڈالا

یورپی ملک اسپین میں بھی کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 285 لقمہ اجل ہوچکے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1378 ہو گئی ہے۔ یورپی ملک میں آج مزید 3803 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 297642 تک جا پہنچی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بھی 12 ہزار 831 ہو گئی ہے۔

Facebook Comments