پاکستان اور بھارت کو مشترکہ خطرے کا سامنا ، ماہرین نے خبر دار کردیا

Heat wave
08مئی2022
( فوٹو: انٹرنیٹ )

ویب ڈیسک: ( اردو گرام آنلائن ) موسمیاتی سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو آئندہ دنوں میں بدترین ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ممکنہ ہیٹ ویو سے ہزاروں افراد کی جانیں جاسکتی ہیں کیونکہ نمی اور درجہ حرارت میں اضافہ مل کر ہیٹ ویو کو تباہ کن بنادیتے ہیں۔موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں مارچ اپریل میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سال کے گرم ترین مہینے آنا ابھی باقی ہیں۔ماہرین کے مطابق ہیٹ ویو سے اضافی اموات ہوسکتی ہیں جن کا نشانہ خصوصی طور پر بزرگ افراد بن سکتے ہیں۔بھارتی وزارت ارتھ سائنسز کا کہنا ہے کہ 1980 کے بعد سے بھارت میں ہیٹ ویو سے ہونے والی اموات میں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے سبب آنے والی ہیٹ ویوز کے زرعی پیداوار، پانی، توانائی کی سپلائی اور دیگر شعبوں پر شدید اثرات پڑے ہیں جبکہ جنگلاتی آگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی پر بین الحکومتی پینل (آئی پی سی سی) کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں بڑی تعداد میں زیادہ شدت کی ہیٹ ویوز کا امکان ہے، جن کا دورانیہ بھی طویل ہوسکتا ہے۔

Facebook Comments