سابق جاپانی وزیر اعظم “شنزوابے” قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے

Japanese pm
08جولائی2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( ٹوکیو ) جاپان کے سابق وزیراعظم “شنزو ابے “قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے ،کچھ دیر قبل انہیں الیکشن مہم کے دوران ان پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں انہیں 2گولیاں لگی تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے “رائٹرز “کے مطابق سابق جاپانی وزیراعظم کو مغربی شہر “نارا “میں انتخابی مہم کی تقریر کے دوران گولی ماری گئی تھی ، جس کے نیتجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے ، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا، جہاں دل کا دورہ بھی پڑاتھا اور اب خبر آ رہی ہے کہ ان کی موت واقع ہو گئی ہے ۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شنزو ابے پر حملے کے فوری بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جاپان کے سب سے طویل عرصے تک وزیراعظم رہنے والے شنزو ابے نے 2006 میں پہلی مرتبہ ایک سال کیلئے منتخب ہوئے تاہم 2012 سے 2020 کے طویل دورانیے تک دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوئے لیکن صحت کے مسائل کے باعث انہوں نے 2020 کے اوائل میں استعفیٰ دیدیا تھا ۔

Facebook Comments