مسلح افراد نے 8 ماڈلز کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا

Model raped
31جولائی2022
(فوٹو: شٹر اسٹاک)

ویب ڈیسک: ( کیپ ٹاون ) جنوبی افریقہ میں ویڈیو شوٹنگ کی جگہ پر دھاوا بول کر مسلح افراد نے 8ماڈلز کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق یہ واقعہ جوہانسبرگ کے مغرب میں واقع ایک چھوٹے سے قصبے کروگرزڈراپ کے مضافاتی علاقے میں ہوا جہاں ٹیم نے ویڈیو کی شوٹنگ کے لیے سیٹ لگایا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق مسلح گروپ نے اس وقت حملہ کیا جب کریو اور کاسٹ سیٹ کی جگہ پر پہنچ چکے تھے اور ان کا سامان گاڑیوں سے اتار کر سیٹ تیار کیا جا رہا تھا۔ مسلح گروہ میں 10ملزمان شامل تھے جنہوں نے آٹھ ماڈلز کو بربریت کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ ماڈلز کی عمریں 18سے 35سال کے درمیان تھیں۔

Facebook Comments