امریکہ نے افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا

Donald Trump
28مئی2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (واشنگٹن) وائٹ ہاؤس میں افغانستان سے مکمل فوجی انخلا سے متعلق چہ میگوئیاں شروع ہو چکی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 19 سال سے افغانستان میں ہیں، میرے خیال سے اب بہت ہو چکا، اگر ہم چاہیں تو واپس جا سکتے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ افغانستان میں امریکا کی موجودگی مشروط ہے اور کوئی بھی انخلا مشروط ہو گا، زلمے خلیل زاد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ابھی تک مکمل انخلا کے حوالے سے کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی، ہمارے 8 ہزار سے بھی کم فوجی افغانستان میں تعینات ہیں، ہم طالبان اور افغان صدر سے رابطے میں ہیں۔

Facebook Comments