اونچی ذات کے ہندوؤں کی دلت لڑکی سے اجتماعی زیادتی، آگ لگادی

Dalit girl rapd
22ستمبر2022
(فوٹو: شٹر اسٹاک)

ویب ڈیسک: ( نئی دہلی ) بھارت میں اونچی ذات کے دو ہندو مردوں نے ایک 16سالہ دلت لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگا دی۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق یہ انسانیت سوز واردات ریاست اترپردیش میں ہوئی ۔ لڑکی کو انتہائی زخمی حالت میں لکھنؤ کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ چند روز تک زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گئی۔ 

مقامی پولیس چیف دنیش کمار پربھو کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور ہم متاثرہ لڑکی کے لواحقین کو یقین دلاتے ہیں کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ بھارت میں دلت لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کی وارداتیں روز کا معمول ہیں۔

Facebook Comments