دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کر گئی

Coronavirus deaths worldwide exceeded 27000
28مارچ2020
(فوٹو اے ایف پی)

ویب ڈیسک: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی جب کہ 27 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، 199 ممالک میں پھیل جانے والے اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جب کہ ایک لاکھ 33 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ چین اور اٹلی کے بعد امریکا وباء کا نیا مرکز بن رہا ہے جہاں کورونا کے ایک لاکھ ایک ہزار سے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں جب کہ 1600 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: کورونا وائرس: تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1408 ہوگئی،11 جاں بحق

اٹلی میں کورونا سے مزید ہلاکتیں سامنے آئی ہیں، جہاں 919 افراد ایک ہی دن میں زندگی کی بازی ہارگئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار سے بھی بڑھ چکی ہے جب کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 86 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ برطانیہ میں بھی مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 14579 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 759 تک پہنچ گئی ہیں۔ اسپین میں کورونا وائرس سے مزید 773 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5138 ہو گئی ہے۔

فرانس میں 1995، ایران میں 2 ہزار 378، جاپان میں 49، فلپائن میں 54، عراق میں 40 اور بھارت میں 20 افراد اب تک کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments