چین میں ٹائی فون طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا! ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا

10اگست2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (بیجنگ) چین کے صوبے زہجیانگ میں‌ ممکنہ طور پر سمندری طوفان کے خطرے کی وجہ سے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ زہجیانگ کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کی اطلاعات کے باعث الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ چین کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ٹائی فون طوفان کے باعث ساحلی پٹی پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں ہو سکتیں ہیں۔

اس طوفان کی زد میں زہجیانگ کے ساتھ شنگھائی سمیت آس پاس کے دیگر صوبوے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات، چین کے مطابق اس دوران جھکڑ چلیں گے اور تیز بارشیں ہوں گی۔ اس نئے سسٹم کی وجہ سے تائیوان میں بھی شدید بارشوں کے خطرات ہیں، جن کی وجہ سے احتیاطی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سمندری طوفان ہفتے کی صبح زہجیانگ کے ساحلی علاقے سے ٹکرا سکتا ہے۔ اس ضمن میں ماہی گیروں کو خبردار کرتے ہوئے چھوٹی بڑی کشتیوں کو سمندر سے واپس بلا لیا گیا ہے۔ زہجیانگ میں طوفان کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات جاری ہیں، اس کے ساتھ ہی عوام کو بارشوں میں احتیاط کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

Facebook Comments