آسٹریلیا کی فرانس سے دھوکہ دہی، فرانس سیخ پا ہو گیا

France
19ستمبر2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (پیرس) آسٹریلیا نے فرانس کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا، جوہری آبدوزوں کا معاہدہ، آسٹریلیا نے فرانس کے بجائے امریکی ٹیکنالوجی پر اعتماد کر دیا۔ فرانس نے دونوں ممالک سے اپنے سفیر واپس بلا لیے۔ معاملہ شدت اختیار کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ یان ویس لی ڈرین نے جمعے کو نئے انڈو پیسفک سیکیورٹی اتحاد ( آکوس) کو ‘پیٹھ میں چھرا’ اور اس طرح کی دھوکا دہی سے تشبیہ دی جو عموماً اتحادی ایک دوسرے کے ساتھ نہیں کرتے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ’آسٹریلیا اور امریکا کی طرف سے 15 ستمبر کو کیے گئے اعلانات غیر معمولی ہیں، جس کو فرانس نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے کینبرا اور واشنگٹن سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا‘۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ اسلام دشمن ملک فرانس زبردستی مساجد بند کرنے لگا

انہوں نے بتایا کہ سفیروں کو آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق مشاورت کے لیے بلایا گیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ فرانسیسی عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز! سینکڑوں افراد فٹبال کے میدان میں کود پڑے

پیرس کو نہ صرف انڈو پیسیفک اسٹریٹجی سے باہر کیا گیا بلکہ وہ جوہری آبدوزوں کی تیاری کے لیے آسٹریلیا کے ساتھ بہت زیادہ منافع بخش معاہدے سے بھی محروم ہو گیا۔ آسٹریلیا نے فرانس کے بجائے امریکی ٹیکنالوجی کا انتخاب کیا، جس کے بعد دونوں ممالک میں معاہدہ بھی طے پا گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے حال ہی میں ہونے والی ورچوئل میٹنگ میں نئے اتحاد کا اعلان بھی کیا، جس کی وجہ سے فرانس کا غصہ انتہا کو پہنچ گیا۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے نئے اتحاد کے بعد خطے میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ کا آغاز ہو جائے گا، امریکا نے افغانستان انخلاء کے بعد یہ دوسری بڑی غلطی کی ہے۔

Facebook Comments