یورپی یونین میں شامل ممالک کو خطیر رقم دینے کی تجویز سامنے آ گئی

European Union Commission
29مئی2020
(فوٹو : یورپین یونین)

ویب ڈیسک: (برسلز) یورپی یونین کے ایگزیکٹیو کمیشن کی سربراہ ارسلا وانڈر لین نے کورونا وبا سے متاثرہ یورپی معیشت کی بحالی کیلئے گذشتہ روز 750 ارب یورو (825 ارب امریکی ڈالرز یا تقریباً 1330 کھرب پاکستانی روپے) کے امدادی فنڈ کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یورپی یونین میں شامل ممالک کو اس بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

اس امدادی فنڈ میں سے 500 ارب یورو گرانٹ کی شکل میں جبکہ باقی 250 ارب یورو قرضوں کی شکل میں یورپی یونین کے ممالک کو دیئے جائیں گے تاکہ یورپی معیشت کم سے کم وقت میں دوبارہ بحال ہو سکے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلا کا معاملہ! برطانوی پارلیمنٹ کیا چاہتی ہے؟

خیال رہے کہ یورپی یونین پہلے ہی 540 ارب یورو کے ابتدائی امدادی پیکیج کی منظور دے چکا ہے، جس میں یہ اضافی رقم شامل ہونے کے بعد بحالی و امدادی فنڈ کی مجموعی مالیت 1290 ارب یورو ہو جائے گی، جس سے یورپی یونین میں شامل 27 ممالک فائدہ اٹھا سکیں گے۔

Facebook Comments