پیر سے ملک گیر لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا

A nationwide lockdown will be removed from Monday
31مئی2020
فوٹو فائل

ویب ڈیسک: (نئی دہلی) بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کو ختم کر دیا گیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کو ختم کیا جائے، تاہم لاک ڈاؤن ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں تمام ریاستوں اور اداروں کو کھول دیا گیا ہے بلکہ یہ مرحلہ وار ہو گا، جب کہ 30 جون تک مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔

امیت شاہ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں عبادت گاہیں،ریسٹورنٹس اور شاپنگ مالز کھولے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں ریاستی حکام سے مشورے کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا جائے گا، میٹرو ٹرینز اور سینما ہالز کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائےگا۔

Facebook Comments