بھارتی دارالحکومت میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک، متعدد زخمی

A factory fire in the Indian capital kills 43 injuring several
08دسمبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (نئی دہلی) بھارتی دارالحکومت میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے علاقے اناج منڈی میں واقع اسکول بیگ بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی حکام نے واقعے میں 43 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ کئی کو مقامی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

نئی دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اتل گرگ نے میڈیا کو بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، واقعے کے وقت فیکٹری میں 60 سے 70 افراد موجود تھے جو تمام کے تمام مزدور تھے، تمام افراد دھوئیں سے متاثر ہوئے۔ آگ ایسے وقت جب وہاں موجود تمام افراد سو رہے تھے جس کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ ہوا ہے۔

Facebook Comments