شہید راشد نعیم کی اہلیہ کا انٹرویو! انکے الفاظ نے دنیا بھر میں لوگوں کے دل جیت لئے

Ambreen Rashid Wife of Martyred Rashid Naeem
20مارچ2019
(فوٹو اسکرین شاٹ)

ویب ڈیسک: (ویلنگٹن) کرائسٹ چرچ دہشتگردی واقعے میں لوگوں کی زندگیاں بچاتے ہوئے شہید ہونے والے راشد نعیم کی اہلیہ نے دلوں کو پگھلا دینے والا انٹرویو دیا، ان کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، جس کے بعد لوگ انکے عزم و ہمت کی داد رہے ہیں۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشتگردی واقے میں شہید ہونے والے راشد نعیم کی اہلیہ عنبرین نعیم نے کرائسٹ چرچ سانحے کے بعد ایک خصوصی انٹرویو دیا، جس میں‌ ان کی الفاظ نے کروڑوں دلوں کو پگھلا دیا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ نیوزی لینڈ کی جامع مسجد میں گھس کر 49 مسلمانوں کو شہید کرنے والا دہشتگرد کون ہے؟

عنبرین نعیم نے کہا کہ شوہر اور بیٹے نے لوگوں کی زندگیاں بچاتے ہوئے جان دی، یہی ہمارا اللہ ہم سے چاہتا ہے، یہی ہمارا دین بھی سکھاتا ہے، راشد نعیم کی بیوہ نے کہا کہ ان کے شوہر محبت کرنے والے شخص تھے، محبت ہی انسان سے ایسے بڑے کام کراتی ہے، میں اس دہشت گرد پر افسوس کرتی ہوں جس کا دل محبت سے خالی ہے۔

انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس مرحلے پر یہ دین ہے، جو انھیں ہمت عطا کرتا ہے اور وہ اکیلی نہیں، ان کے کے اہل خانہ اور تمام مسلمان ان کے ساتھ ہیں۔

خاتون صحافی نے راشد نعیم کی بیوہ کو گلے لگا ان کے حوصلے کی داد دی، ان کے دل میں اتر جانے والے الفاظ نے انٹرویو کرنے والی رپورٹر کینوا لوائڈ کو شدید متاثر کیا اور وہ آبدیدہ ہوگئیں، رپورٹر نے کہا وہ کبھی اتنی متاثر کن شخصیت سے نہیں ملیں، خاتون صحافی نے راشد نعیم کی بیوہ کو گلے لگا کران کے حوصلے کی داد دی۔

Facebook Comments