اماراتی خاتون نے شوہر کو ایسا کونسا سرپرائز دیا ؟ کہ نوبت طلاق تک پہنچ گئی

divorce
19مارچ2019
فوٹو بشکریہ گوگل

ویب ڈیسک : (ابوظہبی) متحدہ عرب امارات کی ریاست العین میں خاتون نے چہرے کی پلاسٹک سرجری کروائی ، جس پر طیش میں آکر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی ریاست العین میں خاتون نے شوہر کو سرپرائز دینے کے لیے چہرے کی پلاسٹک سرجری کروائی تاکہ وہ اور جاذب النظر دکھائی دے تاہم شوہر کو بیوی کی یہ تبدیلی پسند نہیں آئی اور اس نے خاتون کو طلاق دے دی۔

خاتون کا شوہر دو ماہ کیلئے کسی دوسرے ملک میں تھا خاتون نے شوہر کی واپسی پر اسے سرپرائز دینے کے لیے العین کے اسپتال سے سرجری کرائی اور چہرے سے رنکلز کا خاتمہ کیا-

عدالت میں شوہر نے موقف اختیار کیا کہ مجھے ’نیچرل بیوٹی‘ پسند ہے اور پلاسٹک سرجری کرانے والی خاتون سے سخت نفرت ہے-

خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے ڈاکٹرز نے پلاسٹک سرجری کروانے کا کہا تھا اگر میرے شوہر کو یہ عمل پسند نہیں ہے تو میں ان سے معافی مانگتی ہوں لیکن خاتون شوہر کو قائل کرنے میں ناکام رہیں۔

فریقین کے درمیان صلح کی ہر ممکن کوشش کی گئی جس میں ناکامی کے بعد خاتون کو طلاق دے دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں اماراتی خاتون نے شوہر کی جانب سے موبائل میں 50 درہم کا بیلنس لوڈ نہ کروانے پر خلع مانگ لی تھی۔

Facebook Comments