کیٹ مڈلٹن برطانیہ کا سب سے بڑا شاہی اعزاز ملنے پر مسرور! تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

Kate Middleton
19مارچ2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لندن) کیٹ مڈلٹن نے نئی ملکہ برطانیہ بننے کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ نے اپنے بیٹے کی جگہ پوتے شہزادہ ولیم کو بادشاہ نامزد کیا تھا جس کے بعد ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نئی ملکہ ہوں گی۔

کیٹ مڈلٹن نئی ملکہ برطانیہ بننے کیلئے ابھی سے شاہی روایات کی پیروی کرنے میں مصروفِ عمل ہیں ، اس کیلئے انہوں نے اپنا پہننے اوڑھنے کا انداز بھی تبدیل کردیا ہے، ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے رائل رول بک کا مطالعہ بھی شروع کر دیا ہے، حال ہی میں کیٹ مڈلٹن ملکہ برطانیہ کے ساتھ ایک تقریب میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے ملکہ برطانیہ کی طرح گرے رنگ کا کیتھرین واکر کوٹ اور بلیک ٹائٹس زیب تن کیا اور سر پر بلیک رنگ کا ہیٹ بھی سجایا ہوا تھا۔

برطانیہ کی مستقبل کی ملکہ کیٹ مڈلٹن نے رائل فیملی کے قوانین پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کیٹ مڈلٹن اپنے مخصوص ڈریس میں نظر آتی تھیں، سینٹ پیٹرک ڈے پریڈ میں کیٹ مڈلٹن نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کیٹ مڈلٹن ملکہ برطانیہ جیسا لباس زیب تن کر کے زیادہ پر کشش دکھائی دے رہی تھیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیٹ مڈلٹن گاڑی کے اندر بیٹھی مسکرا رہی ہیں جبکہ ملکہ برطانیہ مداحوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دے رہی ہیں.Kate Middleton
دوسری طرف پرانی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیٹ مڈلٹن اپنے روایتی فیشن ایبل لباس میں موجود ہیں۔Kate Middleton

Facebook Comments