مصر کے سابق صدر محمد مُرسی کو سپرد خاک کر دیا گیا

18جون2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (قاہرہ) مصر کے سابق صدر محمد مُرسی کمرہ عدالت میں انتقال کر گئے، انہیں قاہرہ کے قبرستان میں سپرخاک کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت میں محمد مُرسی کے خلاف جاسوسی کے مقدمے کی سماعت جاری تھی۔ تحریر اسکوائر پر لاکھوں افراد کے مظاہروں کے نتیجے میں حسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے کے بعد جون 2012ء میں مصر کے پہلے آزادانہ طور پر منتخب ہونے والے صدر محمد مُرسی کو اقتدار کے صرف ایک سال بعد استعفے کے مطالبہ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جولائی 2013ء میں اس وقت کے آرمی چیف اور موجودہ صدر عبد الفتح السسی نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

مصری فوج نے اخوان المسلمون کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے محمد مُرسی سمیت کئی رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا۔

محمد مُرسی کو جاسوسی، مظاہرین کو قتل کروانے اور جیل توڑنے کے الزامات کے تحت عمر قید، سزائے موت اور 20 سال قید کی سزائیں بھی سنائی گئی تھیں۔

Facebook Comments