عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی اہلیہ کو سزا سنا دی! وجہ انتہائی اہم

Israel Prime Minister's Wife Sara Got Punishment
17جون2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (یروشلم) اسرائیلی عدالت نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ کو بد عنوانی کیس میں سزا سنا دی۔

عرب ٹی وی کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے پروسیکیوٹر نے خاتون اول سارہ نیتن یاہو پر سرکاری فنڈز کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کئے۔ ان الزامات میں سرکاری خرچے پر مہنگے کھانوں کا آرڈر کرنا بھی شامل ہے، اس دوران سارہ نیتن یاہو نے الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے 15 ہزار ڈالرز سے زائد جرمانہ ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔

یاد رہے کہ خاتون اول کے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بھی بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے۔

Facebook Comments