آکاش امبانی کی شادی کی پہلی سالگرہ پر ریلیز کی گئی ویڈیو مذاق بن کر رہ گئی

Akash Ambani's First Wedding Anniversary
15جولائی2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (ممبئی) بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی گذشتہ سال سے اپنے بچوں کی پرتعیش شادیوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خبروں میں رہے۔

مکیش امبانی کے جڑواں بچوں کی شادی پر کئے جانے والے خرچے نے دنیا بھر کو حیران کر دیا تھا، ان شادیوں میں نامور سیاست دان اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی کئی مشہور شخصیات شریک ہوئی تھیں۔ مکیش اور نیتا امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی آنند پیرامل سے ہوئی تھی جبکہ ان کے بیٹے آکاش امبانی کی شادی بچپن کی دوست اور کامیاب بزنس مین کی بیٹی شلوکا مہتا سے ہوئی تھی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ عامر خان اور امیتابھ بچن جیسے اسٹارز ایشا امبانی کی شادی میں ویٹر کیوں بنے؟

یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ امبانی خاندان کے پاس دولت کی بھرمار ہے، اس کا اندازہ ان کے لائف اسٹائل کو دیکھ کر ہی لگایا جا سکتا ہے، لیکن اگر سامنے آئی اس نئی ویڈیو پر غور کریں تو آپ بھی کچھ اور ہی سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ امبانی خاندان نے اپنی بہو شلوکا امبانی کی شادی کے بعد پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیو ریلیز کی ہے۔

اس ویڈیو میں امبانی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد شلوکا کے دوست اور رشتے داروں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی، جبکہ اپنی دلچسپ خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ لیکن سوشل میڈیا پر 10 منٹ دورانیے کی اس ویڈیو سے شلوکا سے زیادہ صارفین محظوظ ہو رہے ہیں، جنہوں نے اس کا مذاق بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

امبانی خاندان کی جانب سے بنائی گئی اس ویڈیو میں ڈزنی کی کامیاب کارٹون فلم سنو وائٹ کی کہانی کو شلوکا کی کہانی سے جوڑا گیا ہے، جو اپنے شہزادے آکاش امبانی سے شادی کر کے آج بے حد خوش ہیں۔ ویڈیو میں کسی نے شلوکا سے نئے انداز کے پکوان کا تعلق جوڑ دیا تو کسی نے ان سے جلد ماں بننے کی امید اور خواہش کا اظہار بھی کیا۔ یہ امبانی خاندان کے چھوٹے بیٹے کا قتل کرنا چاہتی ہیں کیوں کہ وہ اگلے سال تک کاکا بننے کی امید کر رہا ہے۔

Facebook Comments