چین کی گوادر پی سی ہوٹل میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

14مئی2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (بیجنگ) چین نے گوادر کے پی سی (پرل کانٹینینٹل) ہوٹل میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے بعد پاکستانی فورسزکی فوری کارروائی قابل تعریف ہے، گوادر کے علاقے اور چینی لوگوں کی حفاظت یقینی بنانے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ چین دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، پاک فوج ملکی سلامتی واستحکام کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی دہشتگرد منصوبے کامیاب نہ ہونے دینے کا عزم ظاہر کیا ہے، چین ہمیشہ پاکستان کی ترقی کا خواہاں رہا ہے، پاکستان کی معاشی، سماجی ترقی کیلئے حمایت جاری رکھیں گے۔

Facebook Comments