بھارتی سیاستدان کی آئی ایس پی آر کے نغمے کی نقل پر ترجمان پاک فوج کا دلچسپ رد عمل

14اپریل2019
(فوٹو انٹرنیٹ)

ویب ڈیسک: ( نئی دلی) بھارتی حکمران جماعت کے رہنما راجا سنگھ نے عام انتخابات میں توجہ ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ایک نغمہ ریلیز کیا ہے جو یوم پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز کئے گئے نغمے کی نقل ہے۔راجا سنگھ کی اس حرکت پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنا رد عمل بھی دیا ہے جو انتہائی دلچسپ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی جے پی رہنما راجا سنگھ نے انتخابات میں ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایک نغمہ ریلیز کیا ہے جو آئی ایس پی آر کے نغمے کی ہو بہو نقل ہے۔

راجا سنگھ نے رواں ماہ 12 اپریل کو ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ وہ 14 اپریل کو ایک نغمہ ریلیز کرنے جا رہے ہیں جو فوج کے نام کرتے ہیں لیکن اس نغمے کے بول اور دھن وہی ہے جو آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے موقع پر ساحر علی بگا کی آواز میں نغمہ ریلیز کیا تھا۔

بی جے پی رہنما کی اس حرکت پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے اس معاملے پر ٹوئٹ کیا اور کہا کہ نغمہ کاپی کرنے پر خوشی ہے، سچ بولنے کی بھی کاپی کی جائے۔

Facebook Comments