افغان چیف ایگزیکٹو نے افغانستان میں امن قائم کرنے کا کلیہ بتا دیا

Afghan chief Executive Abdullah Abdullah
14مارچ2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کابل) افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے افغانستان میں امن قائم کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر طالبان انتہا پسند تنظیموں سے تعلق ختم کر لیں تو افغانستان میں امن قائم ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ اگر طالبان دیگر شدت پسند تنظیموں سے روابط ختم کردیں توملک میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قطر میں امریکا اور طالبان کے مابین جاری مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والے معاہدے کی خبریں اگر درست ہیں تو افغانستان کے آدھے مسائل حل ہوجائیں گے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ایسا ہی ہے۔

افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ دہشت گرد تنظیمیں مذاکرات کی آڑ میں ایک طرف تو افغانستان میں خون ریزی کو بڑھا رہی ہیں اور دوسری جانب اپنے اپنے ممالک کے مفادات کی تکمیل میں مصروف ہیں۔

Facebook Comments