بھارتی شہری پاکستانی ڈراموں سے بھی خوف کھانے لگے! ایک شخص نے اہم قدم اُٹھا لیا

pakistani drama
14مارچ2019
(فوٹو بشکریہ گوگل )

ویب ڈیسک: (پونے) بھارتی شہری پاکستانی فوج سے ہار کا غم برداشت نہ کر سکے، پونے کے آصف ستار نایاب نے اپنی بیوی کو پاکستانی ڈرامہ دیکھنے پر چاقو سے حملہ کرکے زخمی کر دیا۔

آصف ستار نایاب کی بیوی نے اپنے شوہر کے خلاف ساورگیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے کہ آصف ستار نایاب نے اسے قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا ہے جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آصف کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق بیوی نے اپنے بیٹے کو دودھ لینے بھیجا لیکن بچے سے دودھ گر گیا جس پر اس نے بچے کو ڈانٹا بیوی کے چلانے پر شوہر نے بھی بیوی پر چلانا شروع کر دیا، تاہم یہ جھگڑا شام کو اس وقت مزید بڑھ گیا جب آصف کام سے گھر واپس آیا اور اس کی بیوی نے اس سے بات کرنا بند کردیا۔

آصف ستار نایاب نے کمرے میں جا کر اپنی بیوی سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن اس کی بیوی اپنے فون پر’’پاکستانی ڈرامہ‘‘ دیکھتی رہی اور اپنے شوہر کو مسلسل نظر انداز کرتی رہی، جب آصف کو احساس ہوا کہ اس کی بیوی ’’پاکستانی ڈرامے‘‘ کو اس سے زیادہ اہمیت دے رہی ہے اور اسے نظر انداز کررہی ہے تو اس نے اپنی بیوی پر چاقو سے حملہ کردیا، لیکن خوش قسمتی سے اس کی بیوی اس قاتلانہ حملے میں بچ گئی مگر اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹ گیا۔

Facebook Comments