ویب ڈیسک: (دمشق) شام میں امریکہ کی حمایت یافتہ فوج ’ایس ایف ڈی‘اور داعش(دولت اسلامیہ) کے درمیان فیصلہ کن جنگ جاری ہے،امریکہ نے داعش کے آخری مرکز پر حملہ کر دیا ہے،جس کے بعد وہاں خوفناک جنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایف ڈی جو مختلف عسکری تنظیموں پر مشتمل ہے ،شام میں داعش کے خلاف فیصلہ کن جنگ کیلئے نبرد آزما ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایس ایف ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس ایف ڈی کو شام کے مشرقی صوبہ دیر الزور میں سخت مزاحمت کا سامنا ہے،ایسا لگتا ہے کہ داعش کے سب سے ماہر جنگجو اس علاقے کا دفاع کر رہے ہیں۔
قوات سوريا الديمقراطية تدك اخر المربع الصغير التي تسيطر عليه داعش في قرية باغوز الفوقاني..
وبحسب باهوز دلوفان: اليوم ستبدأ قسد المعركة الفاصلة وتنتهي داعش.#سقطت_دولة_الخلافة pic.twitter.com/vR6CBWFuJf— DÎYAR AHMO (@DIYAR10391454) February 9, 2019
واضح رہے کہ دو سال قبل داعش کا عراق اور شام کے وسیع ترین علاقے پر قبضہ تھا ،بعد ازاں امریکہ کی زیر سرپرستی مختلف ممالک نے مل کر داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا،جسکے نتیجے میں داعش صوبہ دیر الزور کی عراقی سرحد کے قریب چھوٹے سے قصبے باغوز تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔
باغوز کے رہنے والوں کو علاقہ خالی کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی گئی تھی جو گذشتہ روز ختم ہو گئی،جس کے بعد اس علاقے پر حملہ کر دیا گیا ہے۔
ایس ڈی ایف ترجمان مصطفیٰ بالی کا کہنا ہے کہ باغوز میں خوفناک جھڑپیں ہو رہی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ اس علاقے میں داعش کے سب سے خطرناک جنگجو رہتے ہیں جو پوری قوت سے اس علاقے میں موجود اپنے آخری مرکز کا دفاع کر رہے ہیں۔
Since the beginning of the evening, the Kurdish Led #SDF forces supported by #US and #France have launched the ultimate offensive against the last village held by the #ISIS in the South of the #Euphrates Valley in Al-#baghuz Fawqani ( الباغوز فوقاني ) @StrategicNews1 #Syria pic.twitter.com/x7DHvKPplC
— Botin Kurdistani (@kurdistannews24) February 10, 2019
ایس ڈی ایف نے رواں ماہ امریکی اتحادی افواج کی مدد سے زمینی آپریشن کرتے ہوئے شمال مشرقی شام میں بہت سے گاؤں،قصبوں اور دیہات سے داعش کو باہر نکال دیا ہے۔
Absolutely stunning photos from #Baghuz and #Hajin Syria where the last remnants of ISIS tries to negotiate for a truck of food and safe passage to Idlib in exchange for captured SDF soldiers pic.twitter.com/WL3ZGUiiaj
— JT (@NigelBaron) February 7, 2019
واضح رہے کہ 2014ء میں داعش نے شام اور عراق میں اپنی خلافت قائم کی تھی،جو رقبے کے لحاظ سے برطانیہ جتنی بڑی تھی اور اس کی آبادی 77لاکھ تھی۔
یہ بھی یاد رہے کہ دسمبر 2018ء میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ شام میں داعش کو شکست دینے کے بعد امریکی فوج کا شام سے انخلا ہو جائے گا۔