افضل گورو کی چھٹی برسی! مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال جاری

09فروری2019
(فوٹو میڈیم ڈاٹ کام )

ویب ڈیسک: (سرینگر) حریت رہنما محمد افضل گورو کی چھٹی برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال جاری ہے جبکہ قابض بھارتی فوج کی جانب سے بڑی تعداد میں حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما محمد افضل گورو کی چھٹی برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال جاری ہے ،اس موقع پر پوری وادی میں تعلیمی و کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں،جبکہ قابض بھارتی فوج کی جانب سے متعدد حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

وادی کی تمام اہم عمارتوں پر قابض بھارتی فوج تعینات ہے اس کے باوجود پوری وادی میں جگہ جگہ مظاہرے ہوتے نظر آرہے ہیں۔

حریت رہنما الطاف بٹ نے اس موقع پر افضل گورو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افضل گورو اور دیگر شہدا کی قربانیوں نے تحریک آزادی میں ایک نئی روح پھونک دی ہے،پھانسی کے بعد افضل گورو کی جیل میں تدفین سے یہ ثابت ہو گیا کہ بھارتی حکومت بوکھلا گئی ہے،بھارتی سپریم کورٹ کا افضل گورو کی پھانسی کا فیصلہ عدالتی قتل ہے۔

Facebook Comments