مقبوضہ کشمیر میں برفانی طوفان نے تباہی مچا دی۔ 2 افراد ہلاک

08فروری2019
(فوٹو بشکریہ ٹوئٹر)

ویب ڈیسک: (سری نگر) مقبوضہ کشمیر میں پہاڑی سلسلے ہمالیہ میں حالیہ برف باری طوفان کی شکل اختیار کر گئی ،جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک جبکہ 12لاپتہ ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے پہاڑی سلسلے ہمالیہ کے علاقے لداخ میں وقفے وقفے سے ہونے والی برف باری شدید طوفان کی صورت اختیار کر گئی ،جس کی وجہ سے معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں،شدید برف باری کے باعث امدادی سرگرمیوں میں بھی رکاوٹ کا سامنا ہے۔

بنی ہال کے علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے فائر بریگیڈ اسٹیشن تباہ ہو گیا جس کے باعث ایک شخص ہلاک ہو گیا،اس کے علاوہ 6پولیس اہلکار،2فائر فائٹرز اور 2قیدی ملبے تلے دب گئے۔

کوکرناگ کے علاقے میں ایک گھر پر برفانی تودہ گرنے کے باعث ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ اہل خانہ میں سے 2افراد کو بچالیا گیا،تا ہم ہلاک ہونے والے شخص کی اہلیہ لاپتہ ہے۔Occupied kashmir

مذکورہ مقامات سے درجن سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بھارت نواز کٹھ پتلی حکومت نے موسم کی شدت سے نمٹنے کیلئے کسی قسم کا کوئی بندوبست نہیں کیا اور نہ ہی کوئی حفاظتی اقدامات بروئے کار لائے گئے۔

Facebook Comments