بھارت میں 19 سالہ لڑکی کا باپ کے سامنے گینگ ریپ

07فروری2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (نئی دہلی) بھارت کی ریاست بہار میں 6افراد نے باپ کے سامنے 19سالہ لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارت میں ریپ کے واقعات بہت عام ہیں، اسی طرح کا ایک افسوسناک واقع ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں پیش آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چھ افراد ایک گھر میں زبردستی گھس گئے اورلڑکی کو ویران جگہ پر لے گئے،جہاں درندہ صفتوں نے لڑکی کے باپ کو رسیوں سے باندھ کراس کی آنکھوں کے سامنے اس کی بیٹی کو بے آبرو کر دیا گیا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

Facebook Comments