دو بچوں کی ماں آٹھویں کلاس کے طالب علم کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی،

Woman
30جولائی2022
(فوٹو: شٹر اسٹاک)

ویب ڈیسک: ( نئی دہلی ) بھارت میں 30سالہ 2 بچوں کی ماں آٹھویں کلاس کے طالب علم کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی۔” انڈیا ٹائمز “کے مطابق اس خاتون اور 15سالہ لڑکے کا تعلق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا میں واقع شہر گڑیواڈا سے ہے۔ شہر میں دونوں کے گھر نزدیک ہی تھے اور بتایا جاتا ہے کہ خاتون اس لڑکے کے بہت قریب تھی۔

19جولائی کو طالب علم اچانک لاپتہ ہو گیا، جس پر اس کے والد کی طرف سے پولیس کو رپورٹ کی گئی۔ جب پولیس نے تحقیقات کی تو انکشاف ہوا کہ لڑکے کو سواپنا نامی خاتون بھگا لے گئی ہے۔پولیس نے کئی دن کی جدوجہد کے بعد بالآخر خاتون اور لڑکے کا سراغ لگا لیا۔ وہ دونوں ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے مضافاتی علاقے بالانگر میں رہ رہے تھے جہاں سے انہیں پکڑ کر واپس گڑیواڈا منتقل کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments