طلاق کا جشن مناتے ہوئے خاتون نے ایسا کام کردیا کہ سننے والے دنگ رہ گئے

Divorce celebration
01مئی2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( لندن ) دنیا بھرمیں کسی بھی خاتون کے لیے طلاق شدید صدمے کا سبب ہوتی ہے لیکن اس برطانوی خاتون نے اپنی طلاق پر جشن منانے کا فیصلہ کیا اور ایسا کام کر ڈالا کہ سننے والے دنگ رہ گئے۔

دی سن کے مطابق 38سالہ نکولا وائٹ نامی اس خاتون نے جب اپنے شوہر سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیاتو اس خوشی میں اپنے عروسی جوڑے کو آگ لگا دی۔

مانچسٹر کی رہائشی پرائیویٹ اسسٹنٹ نکولا وائٹ نے اپنے شادی کے جوڑے کو نذرآتش کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ نکولا کی شادی 2005ء میں ہوئی تھی تاہم ابتداء سے ہی اس کا ازدواجی تعلق تلخی کا شکار ہو گیا۔

ویڈیو میں نکولا کہتی ہے کہ”اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرکے میں خود کو بااختیار محسوس کر رہی ہوں۔ مجھے ایسے لگ رہا ہے جیسے میری سینے پر ایک بوجھ تھا جو اتر گیا ہے۔ اب میں اپنے ماضی کو ماضی میں چھوڑ کر آگے بڑھ سکتی ہوں۔“

Facebook Comments