پولیس کو بار بار فون کرنے پر خاتون کو گرفتار کر لیا گیا

Interesting Woman
29فروری2020
(فوٹو : گوگل)

ویب ڈیسک: (اوہایو) امریکی ریاست اوہایو میں گذشتہ ہفتے ایک 36 سالہ خاتون، سلونی کھیترپال کو گرفتار کر لیا گیا کیونکہ وہ اپنے گھر کی لینڈ لائن سے بار بار پولیس ایمرجنسی 911 کو کال کر کے یہ کہے جا رہی تھیں کہ ان کے والدین نے ان کی موبائل فون سروس بند کروا دی ہے جو ایک سنگین مسئلہ ہے لہذا پولیس کو ان کی مدد کیلئے فوراً پہنچنا چاہیے۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ اوہایو پولیس بھی اس بارے میں مکمل خاموش ہے کہ آخر سلونی کھیترپال کے والدین نے ان کی موبائل فون سروس کیوں بند کروائی۔ البتہ اتنا ضرور بتایا ہے کہ وہ بار بار پولیس ایمرجنسی نمبر پر فون کر کے وہاں موجود اہلکاروں سے کہہ رہی تھیں کہ پولیس ان کے گھر آئے اور ان کی موبائل فون سروس بحال کروائے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ میانمار کے مذہبی مقام پر یورپی جوڑے نے فحش ویڈیو بنا ڈالی

ہیلپ لائن پر موجود اہلکاروں نے جب ان پر واضح کیا کہ والدین کی جانب سے موبائل فون سروس بند کروانا ان کا گھریلو معاملہ ہے جس میں پولیس کوئی دخل اندازی نہیں کر سکتی، تو انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ والدین کی جانب سے بند کروایا گیا موبائل فون نمبر پیشہ وارانہ طور پر ان کے استعمال میں ہے جس کے بند ہو جانے کے بعد سے وہ کام نہیں کر پا رہی ہیں۔ لہذا ان کے معاملے کو قابلِ دخل اندازی پولیس قرار دیتے ہوئے فوری کارروائی کی جائے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ مشہور جاپانی ماڈل کو شادی کے تین ماہ بعد طلاق ہو گئی! طلاق کی وجہ ماڈل کی شاہ خرچیاں

پولیس کیلئے یہ دلیل کافی نہ تھی اس لیے ان سے معذرت کر لی گئی لیکن انہوں نے بار بار اپنی لینڈ لائن سے فون کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران وہ نہ صرف کئی بار شدید غصے میں آ گئیں بلکہ محکمہ پولیس کو بہت برا بھلا بھی کہا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ سعودی عرب میں مہمانوں کو ’بھیڑ کا سر‘ پیش نہ کرنے پر شوہر کی بیوی کو طلاق

سلونی کی بار بار فون کالز اور بدتمیزیوں سے تنگ آ کر پولیس نے انہیں ’’عوامی خدمت کے کاموں میں خلل ڈالنے‘‘ کے جرم میں گرفتار کر لیا۔ مقامی عدالت نے 2500 ڈالرز کے عوض انہیں ضمانت دے دی ہے لیکن ان کے خلاف مقدمہ ابھی جاری ہے جس کی اگلی سماعت 27 فروری کو ہوگی۔

Facebook Comments