وکیل اور جج ہمیشہ کالا کوٹ ہی کیوں پہنتے ہیں؟ جانیں دلچسپ معلومات

Lawyers
05مئی2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( اردو گرام آنلائن ) آج دنیا بدل چکی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ انسان کی عقل و شعور میں بھی اضافہ ہوا۔ پہلے کا انسان شاید اتنا سوچتا نہ ہو لیکن آج ہر چیز کو پرکھتا ہے اور اس کے ذہن میں سوالات جنم لیتے ہیں اور وہ معلومات حاصل کرنے کی خواہش بھی رکھتا ہے۔

ہم اپنی روز مرہ کی زندگی میں کئی چیزیں دیکھتے ہیں جنہیں دیکھ کر ہمارا ذہن سوالات جنم دیتا ہے۔ مثال کے طورپر انسان کو جمائی کیوں آتی ، آسمان کا رنگ کالا ہوتا ہے یا نیلا وغیرہ۔

آج ہم اسی طرح ایک سوال کا جواب جانیں گے اور وہ سوال یہ ہے کہ وکیل اور جج کالا کوٹ کیوں پہنتے ہیں؟ اس حوالے سے اکثر لوگ علم نہیں رکھتے۔

کالا کوٹ آپ نے اکثر و بیشتر یا تو ٹی وی میں دیکھا ہو گا یا پھر یہ کوٹ عدالت کی کاروائی میں جج اور وکیل پہنے ہوئے نظر آتے ہیں۔ مختلف وکلاء کے مطابق ان کا کالا کوٹ ایک یونیفارم ہے جو کہ اختیار رکھنے کا پیغام اور ان کے تعلیم یافتہ ہونے کی ترجمانی کرتا ہے۔ جبکہ ایک اور وکیل کا کہنا ہے کہ کالا کوٹ ہمارے وقار میں اضافہ کرتا ہے۔

وکیلوں کے لئے ہمیشہ سے ہی کالے رنگ کا انتخاب کیا گیا کیونکہ یہ رنگ طاقت اور اقتدار کو ظاہر کرتا ہے۔ چیزوں پر اختیار ہونا اور اپنا فیصلہ سنانے کی وجوہات کی بنا پر وکیل اور جج عدالت میں کالے کوٹ کا استعمال کرتے ہیں

بہت سے لوگوں کے نظریات کے مطابق وکیل اور جج انصاف کا فیصلہ سناتے ہیں، ان کے پاس اختیار ہوتا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ وہ اس رنگ کا استعمال کرتے ہیں۔

Facebook Comments