ویب ڈیسک: (جھاڑکھنڈ) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں میٹرک پاس وزیر تعلیم جگرناتھ مہتو نے اپوزیشن کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے انٹرمیڈیٹ میں داخلہ لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا صارفین اور اپوزیشن جماعتوں کی نکتہ چینی کے بعد میٹرک پاس وزیر تعلیم جگر ناتھ مہتو نے بوکارو ضلع کے دیوی مہتو میموریل انٹر کالج میں انٹرمیڈیٹ میں داخلہ لیکر لوگوں کو حیرت زدہ کر دیا۔ وزیر تعلیم نے کالج میں داخلہ فارم بھرنے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔
یہ بھی ملاحظہ کیجئے: زندگی بھر کی کمائی کو درجنوں طالبعلموں کی تعلیم پر خرچ کر دینے والا انسان
स्वयं में सुधार करके शुरुआत कर रहा हूँ।
मैट्रिक पास करने के बाद, परिस्थितियों ने मुझे शिक्षा से दूर किया था…आज उसी दूरी को पाटने की अभिलाषा ने प्रेरित किया है..
इंटरमीडिएट के शिक्षा हेतु , मैंने अपना नामांकन #देवीमहतो_इंटर_कॉलेज_नावाडीह में किया है। pic.twitter.com/YwUXF6oklT— Jagarnath Mahto (घर में रहें – सुरक्षित रहें) (@Jagarnathji_mla) August 10, 2020
وزیر تعلیم مہتو نے 1995 میں دسویں کلاس کا امتحان پاس کیا تھا اور 25 برس کے وقفے کے بعد اب دوبارہ اپنی تعلیم کا سلسلہ شروع کریں گے۔ اس موقع پر وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پڑھنے کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہوتی۔
وزیر تعلیم جگر ناتھ مہتو نے مزید کہا کہ جس وقت مجھے وزیر تعلیم بنایا گیا تھا، اسی وقت مخالفین نے میری تعلیم پر طنز کیا تھا جس پر مجھے کافی ٹھیس پہنچی تھی، اسی لیے میں نے تعلیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور انٹر میں داخلہ لے لیا ہے۔