“دی ہنڈریڈ ایئرز” فلم تیار لیکن ریلیز سو سال بعد ہو گی، وجہ جان کر دنگ رہ جائیں گے

The hundred years
20اپریل2022
( فوٹو: انٹرنیٹ )

ویب ڈیسک: ( پیرس ) فلمی دنیا کا ایک دلچسپ واقعہ سال 2015 میں اس وقت سامنے آیا جب اگلی صدی کی دنیا پر مبنی ایک مختصر فلم بنائی گئی اور اسے محفوظ کرلیا گیا۔ اب یہ فلم ٹھیک ایک سو برس بعد سال 2115 میں ریلیز کی جائے گی۔

اس فلم کے مرکزی کردار جان مالکووچ اورشویا چینگ ہیں جنہوں نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم مین 2015 کے لحاظ سے اگلے سو برس کی دنیا دکھائی گئی ہے۔ اس فلم کا اگرچہ کوئی ٹریلر ریلیز نہیں کیا گیا ہے لیکن ٹیزر دستیاب ہے۔

فلم کے ہدایت کار رابرٹ روڈریگز ہیں اور اس کی کہانی بھی جان مالکووچ نے ہی تحریر کی ہے۔ فلم کا پورا نام ’دی ہنڈریڈ ایئرز: دی مووی یو ول نیور سی‘ رکھا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اسے اپنی زندگی میں نہیں دیکھ سکیں گے تاہم سو سال بعد کے لوگ اسے دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے کہ ہم نے اگلے سو برس کی ترجمانی درست کی تھی یا نہیں۔

اس فلم کو ایک خودکار بلٹ پروف لاکر میں رکھا گیا ہے جس میں ٹائمر لگا ہے اور 2115 کے 18 نومبر کو وہ ازخود کھل جائے گا۔ 2115 میں فلم کی ریلیز میں دنیا بھر کے 100 مشہور افراد کو مدعو کیا جائے گا۔

Facebook Comments