برطانوی وزیر طلاق کی خوشی میں جھوم اٹھا، ویڈیو وائرل ہو گئی

Michael Gough
31اگست2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (اسکاٹ لینڈ) بیوی سے علیحدگی پر اتنی خوشی ہوئی کہ برطانوی وزیر مائیکل گووف ناچ ناچ کر جشن منانے لگا۔ گری ہوئی حرکت کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے وزیر کو کنجوس قرار دے دیا۔ موصوف کی تگڑی کھچائی جاری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی سیاست دان مائیکل گووف نے اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے اور دونوں کے درمیان اگلے ماہ علیحدگی ہو جائے گی تاہم اس سے قبل ہی مائیکل گووف کو ایک نائٹ کلب میں خوشگوار موڈ میں ڈانس کرتے دیکھا گیا ہے۔

یہ منظر اسکاٹ لینڈ کے نائٹ کلب بوہیمیا کا ہے جہاں وزیر بغیر انٹری فیس ادا کیے داخل ہوگئے اور پھر خوب ہلا گلا کیا اور موسیقی پر جھومتے رہے۔ اس دوران وہاں موجود شہری وزیر کے ہمراہ تصاویر بھی بنواتے رہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ اس بچے کے ڈانس نے اچھے اچھوں کی بولتی بند کر دی! ویڈیو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے

سوشل میڈیا صارفین ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ کسی نے کہا کہ یہ آزادی کا جشن ہے جبکہ کسی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہینڈ سم‘‘ تنخواہ لینے والے وزیر نے 7 ڈالر کی نہایت معمولی انٹری فیس نہ دیکر کنجوسی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Facebook Comments