ملبوسات تیار کرنے والی کمپنی نے پھٹا ہوا سویٹر متعارف کرا دیا۔ قیمت ہوش اڑانے والی

Torn Sweater
01ستمبر2021
(فوٹو : سوشل میڈیا)

ویب ڈیسک: (روم) اٹلی کی ملبوسات بنانے والی کمپنی نے ایک پھٹا ہوا سویٹر متعارف کرا دیا۔ قیمت جان کر آپ کے دماغ سے دھواں نکلنے لگے گا۔

اٹلی میں مہنگے کپڑے بنانے والی ایک کمپنی نے پھٹے ہوئے سویٹر پیش کر دیئے ہیں، ایک پھٹے ہوئے سویٹر کی قیمت 1450 ڈالرز یعنی ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے کے قریب ہے۔

بیلنسیاگا نامی کمپنی کے تیار کردہ سویٹروں کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے وہ بہت پرانے ہوں، انہیں چوہوں نے جگہ جگہ سے کتر دیا ہو اور وہ جگہ جگہ سے ادھڑے ہوئے ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سویٹر آرام دہ ہیں جنہٰں بھیڑوں سے پہلی بار اتاری گئی خالص اُون سے تیار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے سال بھی اٹلی کے مشہور برانڈ ’’گوچی‘‘ نے ’’غمزدہ جینز‘‘ پیش کی تھی جس کی قیمت سوا لاکھ روپے سے زیادہ تھی۔

ان پھٹے ہوئے مہنگے سویٹروں کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ بیوقوف نہیں بنا سکتے یہ سویٹر آثار قدیمہ ہیں جو کھدائی کے دوران برآمد ہوئے ہیں اور آپ نے ان کی قیمت 1450 ڈالرز رکھ دی۔

Facebook Comments