سونے کی شوقین حضرات کیلیے خوشخبری، سو کر پیسے کمانے کی نوکری آ گئی 

Girl sleep
10اگست2022
(فوٹو: شٹر اسٹاک)

ویب ڈیسک: ( نیو یارک ) بعض لوگ زیادہ سونے کے عادی ہوتے ہیں، جن کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ دن رات بس سوتے ہی رہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے خوشخبری ہے کہ میٹرس بنانے والی ایک کمپنی نے اپنے میٹرس ٹیسٹ کرنے کے لیے ایسے لوگوں کو ملازمت پر رکھنے کا اعلان کر دیا ہے جن کا کام صرف میٹرس پر سونا اور اس کے معیار کے متعلق بتانا ہو گا۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق نیویارک کی اس کمپنی کا نام کیسپر ہے۔ کمپنی کی طرف سے اپنی ویب سائٹ پر اس ملازمت کا اشتہار دیا گیا ہے۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ملازمت پانے کے خواہش مند افراد کو ’سونے میں مہارت‘ حاصل ہونی چاہیے اور ان میں جہاں تک ممکن ہو سکتا ہے، زیادہ سے زیادہ سونے کی خواہش ہونی چاہیے۔ ان افراد میں یہ خوبی بھی ہو کہ وہ کسی بھی صورتحال میں سو سکتے ہوں۔یہ ایک پارٹ ٹائم ملازمت ہو گی جس کے عوض خاطرخواہ معاوضہ دیا جائے گا۔

Facebook Comments