سنگل ہم جنس پرست مرد نے بچے کو جنم دے کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

Gay
02مئی2022
( فوٹو: انٹرنیٹ )

ویب ڈیسک: ( کنبرا ) آسٹریلیا میں ایک سنگل ہم جنس پرست مرد نے سروگیٹ(متبادل ماں) کی مدد سے بچے کو جنم دے کر نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق 44 سالہ شاﺅن ریزنک نامی یہ شخص اس وقت آسٹریلیا میں واحد سنگل ہم جنس پرست مرد ہے جو بچے کا باپ بنا ہے۔ وہ کافی عرصے سے باپ بننے کے لیے تگ و دو کر رہا تھا تاہم اسے کوئی سروگیٹ نہیں مل رہی تھی۔ پھر ایک دوست کے ذریعے اس کی ملاقات کارلا پینیکومب نامی لڑکی سے ہوئی، جو اس وقت حاملہ تھی اور اس کے پیٹ میں موجود بچہ ایک ہم جنس پرست جوڑے کا تھا۔

شاﺅن اس کے بعد کارلا کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا اور دونوں میں دوستی بھی ہو گئی۔ کارلا نے اس سے وعدہ کیا کہ وہ اس کے بچے کی بھی سروگیٹ بنے گی۔ پہلے ہم جنس پرست جوڑے کے بچے کے پیدا کرنے کے بعد کارلا نے شاﺅن کے نطفے سے لیبارٹری میں بنایا گیا ایمبریو اپنے پیٹ میں رکھوا لیا اور اور 22مارچ کو اس کے ہاں ایک صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام شاﺅن نے ایلی مائیکل رکھا ہے۔

Facebook Comments