سعودی عرب کا ملک بھر میں اسمارٹ بجلی میٹر نصب کرنے کا اعلان

Saudi Arabia announces installation of smart electricity meters nationwide
02جنوری2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (الریاض) سعودی حکام نے عوام کی سہولت کےلیے ملک بھر میں اسمارٹ بجلی میٹر نصب کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق خادمین الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2020 کے تحت عوام کی سہولت کے لیے ملک بھر میں اصلاحاتی و ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں تاہم سعودی حکام نے رواں برس عوام کی ایک اور مشکل آسان کرنے کا اعلان کر دیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی بجلی کمپنی نے ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز کی جلد تنصیب کا اعلان کیا ہے جس کی بدولت عوام لمحہ بہ لمحہ اس بات سے واقف ہو سکے گی کہ وہ کتنی بجلی استعمال کر رہے ہیں؟۔ نئے بجلی میٹرز متعدد خصوصیات کے حامل ہوں گے جس کی مدد صارفین بجلی کے فضول خرچ کو خود کنٹرول کر سکیں گے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: سعودی عرب میں اقامہ کی جگہ کیا متعارف کروا دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئے میٹرز کی تنصیب کے بعد عوام کو بجلی سے متعلق تمام تفصیلات تک باآسانی رسائی ہو گی جس کے باعث بجلی کے استعمال میں کفایت شعاری سے کام لے سکیں گے۔ بجلی کمپنی نے سعودی خبر رساں ادارے تواصل کو بتایا کہ کسی بھی صارف سے اسمارٹ میٹر کی لاگت وصول نہیں کی جائے گی، کمپنی اپنے خرچ پر میٹر نصب کرائے گی۔

سعودی بجلی کمپنی نے 19 دسمبر 2019ء کو معاہدہ کر کے یہ اعلان کیا تھا کہ جلد ہی 9.5 ارب ریال کی لاگت سے ملک بھر میں ایک کروڑ اسمارٹ بجلی میٹرز نصب ہوں گے۔ بجلی کمپنی کے مطابق ان میں 30 لاکھ سے زیادہ میٹرز سعودی ساختہ ہوں گے۔

Facebook Comments