گیارہ گھنٹے تک جہاز کے پہیے میں چھپ کر ایک شخص جنوبی افریقہ سے نیدر لینڈ پہنچ گیا

Air plane
25جنوری2022
( فوٹو: انٹرنیٹ )

ویب ڈیسک: ( ایمسٹرڈیم ) ہوائی جہاز کے پہیے میں چھپ کر سفر کرنے کی کوشش میں اب تک کئی لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں تاہم اب غالباً پہلی بار ایک شخص ہوائی جہاز کے پہیے میں چھپ کر جنوبی افریقہ سے نیدرلینڈز زندہ وسلامت پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ 

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اس کارگولکس فریٹ ہوائی جہاز نے جنوبی افریقہ سے اڑان بھرنے کے بعد کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں سٹاپ کیا تھا اور پھر وہاں سے اڑان بھر کرنیدرلینڈزکے دارالحکومت ایمسٹرڈیم لینڈ ہوا، جہاں یہ شخص صحیح سلامت جہاز کے پہیے والے حصے سے باہر نکل آیا اور پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ آدمی اس وقت نیدرلینڈز بارڈر کنٹرول کی حراست میں ہے اور صورتحال کے پیش نظر اسے ہسپتال میں رکھا جا رہا ہے۔ بارڈر کنٹرول کی ترجمان جواینا ہیلمنڈز کا کہنا ہے کہ ”یقینا ہماری پہلی ترجح اس شخص کی صحت ہے۔ اس حوالے سے مکمل تسلی ہونے کے بعد اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ تاحال ہم اس کی شناخت کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتا سکتے۔“

Facebook Comments