بھارت میں بندروں کا سرکاری دفتر پر قبضہ ، خوف سے افسران بھاگنے پر مجبور

Monkeys occupy government office in India
08مارچ2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (نئی دہلی) بھارت میں سرکاری دفتر پر بندروں نے اپنا قبضہ جما لیا، غصیلے اور غراتے بندروں نے دہشت دکھا کر افسران کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

اے آر وائے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی اعلیٰ کابینہ کے دفتر پر بندروں کے جھنڈ نے سرکاری افسران کو بھی تگنی کا ناچ نچا دیا، روزانہ کی بنیاد پر بندر مذکورہ دفتر پر دھاوا بول دیتے ہیں۔ شمالی بھارت میں قائم پنجاب اور ہریانا کے سول سیکریٹری ہیڈ کوارٹرپر بندروں کا حملہ معمول بن چکا ہے، افسران کا کہنا ہے کہ بندر بالکنی اور کھڑیوں سے دفتر میں داخل ہوتے ہیں جس کے باعث ملازمین کام کرنے سے قاصر ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: بھارت میں اپنی طرز کا انوکھا افسوسناک واقعہ! بندر نے ماں سے شیر خوار چھین کر مار ڈالا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دفتر کے ملازمین اپنی مدد آپ کے تحت پتھروں اور غلیلوں کی مدد سے بندروں پر حملہ کرتے ہیں تاہم یہ مستقل حل نہیں ہے جبکہ سیکریٹری دفتر کے گارڈز بھی ناکام نظر آتے ہیں۔ ایک سرکاری افسر کا کہنا ہے کہ بندروں نے ہمارا جینا حرام کر رکھا ہے، ایک دفعہ تو بندر نے مجھ پر حملہ کرکے میرے کپڑے پھاڑ دیے تھے خوش قسمتی سے خود کو بچانے میں کامیاب ہوا۔

Facebook Comments