امریکہ میں اکتالیس سال بعد قاتل گرفتار! سنسنی خیز معاملہ

James Herman Dye
16اگست2021
(فوٹو : انٹرنیٹ)

ویب ڈیسک: (کنساس) امریکی ریاست کنساس میں تحقیقاتی اداروں نے 41 سال بعد ایک قتل کا معما حل کر دیا، 1979ء میں جوایولن کیڈے نامی 29 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، قتل کرنے والا جیمز ہرمن ڈائی نامی شخص اس وقت 64 سال کا ہے۔ پولیس نے ڈی این اے ڈیٹا بیس کی مدد سے اس شخص کو گرفتار کیا۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کنساس میں ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے 1979ء میں کولوراڈو میں ایک خاتون کو ذیادتی کے بعد قتل کیا ہے۔ 64 سالہ ملزم جیمز ہرمن ڈائی کو مقتولہ خاتون جوایولن کیڈے کے قتل پر گرفتار کیا گیا ہے جنہیں نومبر1979ء میں ریپ کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جیمز ہرمن ڈائی یہ تک کہہ چکا ہے کہ وہ مقتولہ خاتون کو جانتا تک نہیں اور نہ ہی اس قتل میں وہ ملوث ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ پاکپتن میں ایک ظالم شخص نے دو سگے بھائیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اطلاعات کے مطابق وقوعہ کے وقت خاتون کی عمر 29 سال تھی اور وہ ایک مقامی کالج میں رات کے اوقات میں کام کرتی تھیں، انہیں آخری بار 26 نومبر 1979ء کی رات 10 بجے چند طلبہ نے کیمپس کی پارکنگ میں دیکھا تھا۔

گھر نہ پہنچنے پر اگلے روز ان کے شوہر نے گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی، اسی روز شام ساڑھے 5 بجے خاتون کے دفتری ساتھیوں کو ان کی گاڑی ملی جس کے پچھلے حصے میں ان کی لاش پڑی تھی۔ خاتون کو اوور کوٹ کے بیلٹ سے گلا گھونٹ کر مارا گیا تھا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ سندھ میں لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے جج کیخلاف مقدمہ درج

اس وقت کے حکام نے شواہد جمع کیے اور معاملے پر کچھ پیشرفت بھی ہوئی لیکن کبھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔ گذشتہ سال ایک نجی سراغ رساں نے مطالبہ کیا کہ اس کے ڈی این اے شواہد جمع کئے جائیں اور اسے کمبائنڈ ڈی این اے انڈیکس سسٹم سے ملایا جائے۔

یہ ایک ایسا ڈیٹا بیس ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہزاروں ڈی این اے پروفائلز چیک کرنے کی اجازت دیتا ہے، ڈی این اے نمونے مقتولہ کے کوٹ کی آستین اور ان کے ناخنوں سے حاصل کیے گئے۔

نجی سراغ رساں نے یہ بھی پتہ چلایا کہ جیمز ڈائی ایک طالب علم کی حیثیت سے 1979ء میں کالج میں داخل بھی ہوا تھا۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد 22 مارچ کو چند پولیس اہلکاروں نے جیمز کو گرفتار کیا ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ مذکورہ خاتون کو نہیں جانتا۔

Facebook Comments