قبرستان جہاں لوگ دن میں جانے سے ڈرتے ہیں وہاں بابا بلا 70 سالوں سے کیوں رہ رہے ہیں؟

Graveyard
13مئی2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( اردو گرام آنلائن ) قبرستان جانے سے ہر کسی کو ڈر محسوس ہوتا ہے لیکن یہ ایک ایسی جگہ ہے جب کوئی شخص اس کے بارے میں کوئی بھی بات کرتا ہے تو ہمیں جاننے کیلئے تجسس پیدا ہو جاتا ہے۔جی ہاں آپ صحیح سمجھے آج ہم آپکو قبرستان میں 70 سال گزارنے والے آدمی سے ملوانے جا رہے ہیں۔

اس شخص کا نام ہے بابا بلا لٹاں والا جو کہ میانی صاحب قبرستان کے گورکن ہیں۔ انہیں بابا لٹاں والا اس لیے بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ان کے بال کافی بڑے ہیں۔ بابا بلا کہتے ہیں کہ میرے باپ، دادا نے بھی یہی کام کیا اور اب میں بھی کام کرتا ہوں لیکن ہم نے اپنے بزرگوں سے سنا ہے کہ یہاں 3 قبریں ایسی ہیں جن سے رات گئے گھڑ سوار نکلتے ہیں۔

یہ اللہ کے نیک بندے ہیں جو کسی کو نقصان نہیں پہنچاتے ، نقصان نہ پہنچانے کی بات اس لیے کی گئی ہے تاکہ عوام ڈر نہ محسوس کرے ۔ اور اس بات کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ بابا بلا کہتے ہیں کہ یہ واقعہ ان کی دادی نے بھی دیکھا ہے اور کہتی ہیں کہ رات کے وقت میں سونے کیلئے چارپائی بچھائی تو ان گھر سواروں نے مجھ سے کہا کہ راستے سے ہٹ کر یہ چارپائی بچھایا کرو۔

ساتھ ہی ساتھ بابا لٹاں والے نے یہ بھی کہا کہ واقعات تو ایسے بہت سے ہیں مگر یہ اللہ کے نیک بندے بھی نیک لوگوں کو ہی نظر آتے ہیں اور لوگوں کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ جو لوگ جعلی پیروں کے کہنے پر یہاں صدقے کا گوشت یا پھر کچھ اور چیز پھینک جاتے ہیں وہ ایسا نہ کریں کیونکہ اس سے گندگی ہوتی ہے اس سے اچھا ہے کہ انسان کوئی چیز پکا کر کسی بھوکے کو کھلائے تا کہ ثواب ملے۔

Facebook Comments